اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کو آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے نائن ایم ایم کا ایک جدید پستول تحفے میں دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو نائن ایم ایم کے پستول کا تحفہ ان کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے 23 مئی کے دورہ کے موقع پر دیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موقعے پر موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے پستول کے تحفے کو قانونی طورپر اپنے پاس رکھنے کے لیے وزارت داخلہ کو لائسنس کی درخواست دی جس پر وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی وزیراعظم نوازشریف کے لیے نرم کرنےکی منظوری دی۔ بعدازاں وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو نائن ایم ایم پستول کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کے قریبی زرائع کا دعوی ٰہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور فوج کی اعلی ٰ قیادت کے درمیان مکمل ہم اہنگی پائی جاتی ہے۔























