پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس: سندھ حکومت نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،بڑے بڑے دعوے

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔سندھ حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق زکوۃ اور بیت المال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پہلے جمع کرا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹوٹل زکوۃ فنڈ کا 23.71 فیصد سندھ کو ملتا ہے۔ 20-2019 میں سندھ کے پاس 2041.1 ملین روپے زکوۃ فنڈ اکٹھا ہوا۔رواں برس ایک ہزار 200 ملین گزارا الاؤنس کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دینی مدارس، ہیلتھ کیئر، سوشل ویلفیئر اور غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے 203 ملین مختص ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تعلیمی معاونت اور عید پیکچ کے لیے ایک ہزار 491 ملین روپے مختص ہیں اور زکوۃ فنڈ سے عملے کے 817 افراد کی تنخواہوں پر 185.9 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ 390 صنعتی یونٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور طبی عملے سمیت تمام ورکرز کو حفاظتی طبی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ میں روزانہ 74 ہزار 170 کورونا وائرس ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے۔ کورونا وائرس کے باعث کراچی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کیا گیا تھا اور اگر یونین کونسلز میں لاک ڈاوَن نہ کیا جاتا تو مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…