اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے میر شکیل الرحمان سے کہا ہے کہ وہ یا تو اپنے چینل کے سٹار صحافی کونوکری سے نکال دیں یا پھر جیل میں ہی پڑے رہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر مرتضیٰ سولنگی کاکہناتھا کہ “ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ ایک آمرانہ حکومت نے کسی ٹی وی چینل کو کہا ہے کہ وہ اپنے صحافیوں کو نوکری نکال دے۔ ہم نے سنا ہے کہ میر شکیل الرحمان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ
اپنے سٹار ٹی وی اینکر کو نوکری سے نکالے یا پھر ایک کے بعد ایک الزام میں حکومتی مہمان بنارہے”۔مرتضیٰ سولنگی نے اپنے دعوے میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سا صحافی ہےتاہم سوشل میڈیا صارفین نے اپنی جانب سے اندازے لگانا شروع کردیے۔ بول کے لب آزاد ہیں کے نام سے بنے ایک ٹویٹر ہینڈل نے پوسٹ کی کہ انہیں شاہزیب خانزادہ کا سر چاہیے۔ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا حامد میر ہیں؟آصف حیات نامی صارف نے لکھا کہ عدم برداشت کی حامل حکومت کا وقت قریب آگیا۔