ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا ،دیگر صوبے کیسے کرونا وباء سے بچے ، بلاول بھٹو نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا 

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام صوبوں کی مدد کرے،سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کرکے دیگر صوبوں کوبھی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا موقع ملا،ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اس کے لئے کوئی بھی

قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوئی سہولت نہیں دی۔ہفتہ کوبلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کاویڈیولنک اجلاس ہوا۔اجلاس میں مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ، چوہدری منور انجم، پلوشہ خان ،قمرزمان کائرہ ،چوہدری منظور، سعید غنی، حسن مرتضی، عاجز دھامراہ ،سربلند خان جوگیزئی ،نوابزادہ افتخار، روبینہ خالد، سعدیہ دانش ،جاوید ایوب ،ناصر شاہ، بیرسٹر عامر حسن، سسی پلیجو، سحر کامران اور نذیر ڈھوکی سمیت دیگرشریک ہوئے۔دوران اجلاس سربلند خان جوگیزئی کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بلوچستان میں ٹیسٹ کٹس نہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کے پی کے صورت حال بتاتے ہوئے کہاکہ کے پی کے میں ڈاکٹرز جان کی بازی ہار رہے ہیں ان کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا۔حسن مرتضی نے پنجاب کی صورت حال بتاتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں لوگ طبی سہولیات کے لئے پریشان ہیں، کوئی توجہ دینے کیلے تیار نہیں ہے۔سعدیہ دانش نے چیئرمین پیپلزپارٹی کوگلگت بلتستان کی صورت حال پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں نہ ٹیسٹ کٹس ہیں نہ عملے کے پاس کوئی مراعات ہیں جبکہ آزادکشمیرکی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے جاویدایوب نے کہاکہ وفاق نے آزاد کشمیر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے۔ایک سازش کے تحت ہماری خدمت کے جذبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کے لئے موجودہ حکومت نے اب تک کچھ نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر کام کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…