کراچی(این این آئی) تحریک پاکستان کے رہنماء اور قائد اعظم محمدعلی جناح کے رفیق پروفیسر آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے ،اُن کی نماز جنازہ ہفتہ کوبعدنماز ظہرمسجد افضل بلاک14 گلستان جوہر میں اداکی گئی بعدازاں انہیںعیسیٰ نگری کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ علامہ ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں
پروفیسر مجید اللہ قادری،کاشف ہاشمی، مسلم لیگی رہنماء محمد صادق شیخ، نفیس احمد خان، لئیق عالم نواب ودیگر سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت مرحوم کے عزیزواقارب اورشہیریوں کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اُن کی صاحبزادی خولہ صدیقی ایڈووکیٹ کے مطابق مرحوم کاسوئم و فاتحہ خوانی بروز پیر عصر تا مغرب رہائش گاہ B-92 ، بلاک14 گلستان جوہر میں ہوگی۔