اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارتِ داخلہ کے احکامات پر طورخم سرحدی گزرگاہ کو بابِ پاکستان کے مقام پر یک طرفہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کے احکامات پر پاک افغان سرحد طورخم کو یک طرفہ طور پر بحال کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرحد کی اس بحالی
کے نتیجے میں افغانستان میں پھنس جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق طورخم سرحد سے داخل ہونے والے پاکستانیوں کو میڈیکل ایس او پی کے مطابق پولیس کی نگرانی میں قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ طورخم سرحد کو کورونا وائرس کے روک تھام کی خاطر 16 اپریل کو بند کر دیا گیا تھا۔