اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ناکارہ افسران سے نجات ، حکومت نےسول سرونٹ قواعد 2020 متعارف کروا دیئے، بیوروکریٹس کی صفوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )حکومت نے ناکارہ افسران سے نجات حاصل کرنے کے لیے سول سرونٹ (ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس) قواعد 2020 متعارف کروادیئے ، ایک ایسے وقت کہ جب سرکاری افسران کی حالیہ ترقیاں معطل کردی گئی ہیں اور اس پر قانونی چارہ جوئی جاری ہے حکومت کی جانب سے قصور وار افسران کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے اقدام نے بیوروکریٹس کی صفوں میں تشویش دوڑ گئی ہے۔

ان قواعد کے تحت ریٹائرمنٹ بورڈ یا کمیٹی کو یہ اختیار مل گیا کہ ان افسران کو قبل از وقت ریٹائر کردیں کہ جن کی کارکردگی جائزے کی رپورٹ (پی ای آرز) اوسط ہو یا ان کی 3 مختلف کارکردگی رپورٹس پر 3 مختلف افسران کے مخالف ریمارکس ہوں، سینٹرل بورڈ آف سلیکشن، ڈپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ یا ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ ان کی معطلی کی 2 مرتبہ تجویز دے چکا ہوں یا اعلی سطح کا پروموشن بورڈ 2 مرتبہ ترقی نہ دینے کی تجویز دے چکا ہو، بدعنوانی کے مرتکب یا نیب اور کسی اور تحقیقاتی ادارے کے ساتھ پلی بارگین کی ہو، سول سرونٹس پروموشن (بی ایس 18 سے21) قواعد 2019 کے تحت سی ایس بی، ڈی ایس بی یا ڈی پی ایس نے ایک سے زائد مرتبہ سی کیٹیگری میں رکھا ہو اور اپنے منصب سے ہٹ کر کام کیا ہو۔وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے ان نئے قواعد کا دفاع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قواعد اس لیے بنائے گئے کہ بیوروکریسی میں سب سے بہترین افسران کو رکھا جاسکے۔ ان قواعد کو مثبت انداز میں پیش کرے کیوں کہ یہ سول سروس کی کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے ترقی کے قواعد سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تشکیل دیے ہیں۔یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ گریڈ 20 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ ایف پی ایس سی چیئرمین کی سربراہی میں کابینہ، خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، قانون ڈویژنز کے سیکریٹری اور متعلقہ محکمے کے سیکریٹری یا سربراہ پر مشتمل بورڈ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…