اسلام آباد(این این آئی)تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑ ی کارروائی ،5 سالہ بچی کواغو اء کرکے تین لا کھ روپے تا وان طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مغویہ کو 8 گھنٹے میں باحفاظت بازیاب کرالیا ،بازیاب ہونے والی بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا ،بچی کے ورثاء نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا اور پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیاآئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقارخان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید
نے پوری ٹیم کی اس اچھی کار کر دگی کو سراہتے ہوتے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلا ن کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق مسماۃ صبیحہ خانم نے تھانہ گولڑہ میں اطلاع دی کہ اس کی 5 سالہ بچی مقدس بی بی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے ،بچی کی بازیابی کیلئے میری مدد کی جائے اور ملک رب نواز نامی ملزم بچی کی رہائی کے بدلے میں 3 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کررہا ہے ، مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہو ئے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی ۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے اس وقوعہ کا نوٹس لیا ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک کی سربراہی میں ڈی ایس پی خالد محمود اعوان اور ایس ایچ او پر مشتمل ٹیم تشکیل دی,مقامی پولیس نے بچی کے اغواء کو فوری طور پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی, پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی دیگر ذرائع سے تاوان کے لئے اغواء ہونے والی مغویہ کو 8 گھنٹے میںباحفاظت بازیاب کرالیا ملک رب نواز ولد غلام محمد سکنہ مسکین پلازہ گولڑہ شریف کو گرفتار کرلیا،بازیاب ہونے والی بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا ،بچی کے ورثاء نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا اور پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب اسلام آباد: ریسکیو 15 کی اطلاع پر تھانہ رمنا پولیس کی بروقت کارروائی دو بچیوں کی زندگی کو محفوظ بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا, آسیہ نامی خاتون نے 15 پر اطلاع دی کہ اس کے بھائی آصف مسیح ولد صادق مسیح سکنہ بلاک 85-Aفلیٹ نمبر6سیکٹر G-10/3 اسلام آبادنے اس کی دو بیٹیوں کو اغواء کر لیا گیا ، ملزم آ صف مسیح ن
گھریلو ناچاقی پر جی ٹین تھری ایک فلیٹ میں اپنی دو بھانجیاں بند کرکے کمرہ میں آگ لگا دی ، اس اطلا ع پر ایس پی صدرکی ہدایت پر اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھا نہ رمنا ایس ایچ او سب انسپکٹر رشید احمدگجر معہ ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، دونوں بچیوں نازیہ اور کائنات کو باحفاظت ملزم کے قبضہ سے آزاد کرا لیاگیا ، ملزم نے بہن کے
فلیٹ میں زبردستی داخل ہوکر الماری سے نقدی اور دیگر سامان بھی چوری کیا اور خواتین پر تشدد کیا آصف مسیح ولد صادق سکنہ بلاک 85-Aفلیٹ نمبر6سیکٹر G-10/3 اسلام آباد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی کارروائی ،آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقارخان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیدنے پوری ٹیم کی اس اچھی کار کر دگی کو سراہتے ہوتے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلا ن کیا ہے۔