کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 87نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1136ہوگئی ، 183صحت یاب ، 16جاں بحق، صوبے میں 1736افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق
گزشتہ روز صوبے میں 386افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد اب تک صوبے میں ٹیسٹ کئے گئے افراد کی تعداد 9821ہوگئی ہے جن میں سے 8685میں وائرس کی موجود گی کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 1136افراد اب تک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ میں مزید دو اموات ہوئیں جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 16ہے جبکہ 183مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 1736افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں ،رپورٹ کے مطابق اس وقت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 847ہے جو صوبے میں سب سے زیادہ ہے