جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

جعلی وصیت کی پرچی پر بنے چیئرمین کو 18ویں ترمیم کا مطلب سمجھانا ہوگا شہباز گل بلاول بھٹو کے الزامات پر برس پڑے ، کھری کھر ی سنا دیں

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرونا آزمائش میں کردار ادا کرنے کی بجائے بلاول بھٹو سیاست کررہے ہیں، بلاول کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وصیت کی پرچی پر بنے چیئرمین کو 18ویں ترمیم کا مطلب سمجھانا ہوگا، پیپلزپارٹی سیاسی بیانات کی بجائے عملی میدان میں کارکردگی دکھائے۔

لیاری سے لانڈھی تک عوام کی ذمہ داری فرزند زرداری آپ کی ہے، 30 سال سے سندھ پر حکومت کرنے والوں کا وفاق مخالف پراپیگنڈہ نہیں چلے گا۔عوام کو معلوم ہے وفاق 1200 ارب سے ملک بھر میں امداد فراہم کررہا ہے، وفاقی حکومت ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو براہ راست امداد فراہم کررہی ہے، ان میں 70 لاکھ نئے ضرورت مند افراد شامل کیے گئے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ چھوٹے کاروبار والے 35 لاکھ گھرانوں کو امداد دے رہے ہیں، بیروزگار ہونے والے 50 لاکھ افراد کو بھی امداد دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں سندھ حکومت وفاق پر الزامات لگانے کے سوا اور کیا کررہی ہے؟ وفاق ملک بھر میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو پی پی ای آلات دے رہا ہے، وفاق نے سندھ کو طبی آلات فراہم کیے، پیپلزپارٹی کی قیادت بدقسمتی سے صرف بیان بازی کرنا چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…