منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’مرنے سے پہلے پاکستان جانا چاہتا ہوں ، میری یہ خواہش پوری کر دیں ‘‘ رشی کپور موت سے قبل پاکستان کیوں آنا چاہتے تھے ، ان کا پاکستان سے کیا تعلق نکل آیا ، مرنے قبل انہوں ٹویٹر پر کیا پیغام لکھا تھا ؟ جانئے

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رشی کپور جن کا آج ممبئی میں انتقال ہو گیا ہے 17نومبر 2017ء کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا میری عمر 65 سال ہو چکی ہےاور وہ مرنے سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔رشی کپور نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی جڑوں کو دیکھیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے درخواست کی کہ ان کی یہ خواہش کسی طرح پوری کروا دی جائے

رشی کپور کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد کےزیر انتظام کشمیر کا حصہ پاکستان کے ساتھ ہی رہے گا اور بدلنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر کو مزید خودمختاری اور آزادی کے متوالوں پر سختی کی ضرورت ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا تھا کہ عبداللہ جی سلام،آپ کے ساتھ بالکل متفق ہوں،یہ ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔رشی کپور کو اس بات کا افسوس رہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے وہ اپنے آباؤ اجداد کی جگہ نہیں دیکھ سکتے اور پاکستان نہیں جا سکے۔رشی کپور کے اجداد کا گھر پشاور میں ہے جو 1918 اور 1922کے درمیان فلمی صنعت میں داخل ہونے والے خاندان کے پہلے شخص پرتھوری راج کپور کے والد دیوان بشسوار ناتھ کپور نے تعمیر کروایا تھا۔1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد کپور خاندان بھارت ہجرت کر گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…