واشنگٹن(این این آئی)امریکی سائنس دانوں نے نئے کورونا وائرس کے خلاف ایک ممکنہ پیش رفت کی نوید سنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کے خلاف ایک اینٹی وائرل دوا کا مؤثر ردعمل نوٹ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دوا کچھ مریضوں کو تجرباتی بنیادوں پر
دی گئی تھی، جس کے بعد ان افراد میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ یوں عالمی سطح پر ایک امید پیدا ہو گئی ہے کہ جلد ہی اس وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ دنیا بھر میں سائنس دان کورونا وائرس کی ویکسین اور دوا بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔