جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’اسرائیل سے تعلقات بحال‘ ‘کرنے پر مبنی سعودی ڈرامہ تنازع کی زد میں آگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)فلسطینیوں نے سعودی عرب کی ٹی وی ڈراما سیریز پر سخت تنقید کی ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو فروغ دیا جارہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈراما سیریز ام ہارون اور ایگزٹ 7 شو، دبئی میں قائم سعودی ٹی وی نیٹ ورک مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سینٹر (ایم بی سی) کے ذریعے نشر کیا جارہا ہے۔غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والے حماس گروپ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کو ’عوام اور ان کے نظریات کا اظہار کرنا چاہیے نہ کہ مخصوص نظریہ کا پرچار کریں۔انہوں نے ترک نیوز

ایجنسی اناطولیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال تیار کیے گئے کچھ عرب ڈرامے اس معاملے کا احترام نہیں کررہے اور وہ عجیب و غریب نظریات پھیلاتے ہیں جو قبضے کے ساتھ بقائے باہمی کا مطالبہ کرتے ہیں اور فلسطینی مقاصد پر سوال اٹھاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل خطرہ ہے اور وہ ہمیشہ عرب قوم کا پہلا دشمن رہے گا۔فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان مصعب البریم نے بھی سعودی براڈکاسٹر سے نشر ہونے والے متنازع ڈرامے کی مذمت کی اور اسے تمام عربوں اور مسلمانوں کے لیے ’تاریخی دھچکا‘ قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…