اسلام آباد (این این آئی)یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد مئی کے پہلے ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تیزی آئے گی۔ پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکینٹنگ کمپنیوں کو اپنے ڈپوز اور پمپس پر تیل کے مناسب ذخائر یقینی کی ہدایت جاری کر دی۔ جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کے
بعد مئی کے پہلے ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ فروخت متوقع ہے ،خط میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ڈپوز اور پمپس پر تیل کے مناسب ذخائر یقینی بنائیں ۔پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیان اور ریفائنریز یکم مئی کو بھی اپنے آپریشنز جاری رکھیں ،آئل کمپنیز ایڈؤائزری کونسل سے کہا گیا کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو آگاہ کرے۔