جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پنجاب سے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری، 9117 تبلیغی اور 3 ہزار سے زائد زائرین گھروں کو بھجوا دیے گئے

datetime 29  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) صوبے میں کورونا وائر س سے متاثرہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء، زائرین اور دیگر مریضوں کے ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی، اشیاء خورونوش کی دستیابی، گندم خریداری اور انتظا می امور کے جائزے کیلئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، کمشنر لاہور سیف انجم اور متعلقہ محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے شرکت کی

جبکہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے بریفنگ میں بتایا کہ مجموعی طور پر 3980 میں سے 3355 زائرین کوکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انکے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے اوراسی طرح 11414 تبلیغی جماعت کے اراکین میں سے 9117 کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اُن کے متعلقہ علاقوں میں بھیجنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جن زائرین ، تبلیغیوں اور غیر ملکیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی ہیں اُن کو فوراً ا ن کے ممالک، صوبوں اور اضلاع میں بھیجا جائے۔ اجلاس میںرمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری انڈسٹریز اور فیلڈ افسران کو حکم دیا کہ ماہ مقدس کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے گرانفروشوںاور ذخیرہ اندوزں کیخلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میںلیموں، سیب اور کھجوروں کی سپلائی میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ یوم علی ؑ سے متعلق وفاقی حکومت سے گائیڈ لائن لی جائے گی اور اسکی روشنی میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ پولیس رمضان سیکیورٹی ، لاک ڈائون اور جرائم کی بیخ کنی پر برابر توجہ مرکوز رکھے تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…