ہفتہ‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا میں 3064837کورونا وائرس کے مریض، 211609اموات ریکارڈ

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 64 ہزار 837 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 11 ہزار 609 ہو گئیں۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 30 ہزار 831 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 300 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 397 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 56 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار 507 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 14 ہزار 714 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار 990 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 422 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 23 ہزار 521 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 26 ہزار 977 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 99 ہزار 414 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 293 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 842 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 6 ہزار 126 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 758 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 92 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 149 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 900 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 12 ہزار 261 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 806 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 91 ہزار 472 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 794 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 147 ہو چکی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کل کورونا کیسز 82 ہزار 836 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 144 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 301 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 535 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3ہزار 233 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…