راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی آئی اے عملے کا پروازوں کے دوران کرونا کا شکار ہونے پر ملک بھر کے سی ایم ایچ میں اعلاج کا اعلان کیا ہے ،پی آئی اے کے عملہ کا ملک بھر میں قائم کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں علاج ہوگا ۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی آئی اے کے عملے کو پروازوں پر پہنچانے کیلئے سی 130 کارگو طیاروں میں نشستیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا فضائی عملہ مختلف شہروں پر پھنس گیا تھا،سی ای او پی آئی اے نے ائیر مارشل ارشد ملک نے بری اور فضائی سربراہان کیلئے اظہار تشکر کیا ۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں تمام ملک اداروں کا باہم تعاون قومی طاقت کا سبب بنتا ہے ،پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خطروں کی باوجود پروازیں چلا رہا ہے ،ابھی تک 24 ہزار سے زائد افراد پی آئی اے کے ذریعہ واپس اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے آخری پاکستانی کی وطن واپسی تک حکومت کی اجازت سے آپریشن جاری رکھے گا ،پی آئی اے ان اپنوں کے جسد خاکی کو بھی وطن واپس پہنچا ئیگا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اس مشن میں تمام حکومتی حلقوں اور قومی اداروں کی مکمل مدد حاصل ،ہم سب کے خلوص کے شکر گزار ہیں ۔