جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ فردوس عاشق اعوان کے تعویز بے اثر‘‘ وزیر اعظم کے امیج کو جنرل راحیل شریف جیسا بنانے کے لیے فوج کے میڈیا ’’گرو‘‘ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی تعیناتی ، طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخی طور پر انفارمیشن کے شعبہ میں فوجی یا نیم فوجی تعیناتی مارشل لا یا مارشل لا نما نظام کے ساتھ نتھی رہی ہے۔ مگر آج ایک نئ مثال قائم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے کابینہ میں تبدیلیوں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغا م میں لکھا کہ ’’تاریخی طور پر انفارمیشن کے شعبہ میں فوجی یا نیم فوجی تعیناتی مارشل لا یا مارشل لا نما نظام کے

ساتھ نتھی رہی ہے۔ مگر آج ایک نئ مثال قائم کی گئی ہے ۔ ‘‘ ایک دوسرے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے تعویز بے اثر۔ شبلی فراز نئے انفارمیشن منسٹر۔ اور وزیر اعظم کے امیج کو جنرل راحیل شریف جیسا بنانے کے لیے فوج کے میڈیا گرو جنرل (ر) عاصم باجوہ خصوصی معاون -تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ، اُٹھے گا ان کے چہرے سے نقاب آہستہ آہستہ‘‘۔قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے کرپشن کی وجہ سے ہٹایا گیا ، نجی ٹی کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے دعوی کیا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کی وجہ سے عہد ے سے ہٹایا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیا کو جاری کیے جانے والے حکومتی اشتہارات سے 10فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی ۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائےاطلاعات تعینات کردیا گیا۔قومی موقرے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔واضع رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے، اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ننجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مبینہ کرپشن پر معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…