اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد ملیریا ادویات دل کے لیے خطرناک ہیں۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ متعدد بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات، مثلاً کلوروکین اور اس طرح کی دوسری ادویات کو کرونا وائرس کے خلاف استعمال کرنا چاہیے۔
کئی ممالک میں ڈاکٹر کلوروکین جیسی ادویات کرونا کے مریضوں کو دے رہے ہیں۔تاہم، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ادویات کے ضرر رساں سائیڈ ایفکٹس کافی ہیںاور اگر انہیں معالج کی نگرانی کے بغیر استعمال کیا جائے تو فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہو سکتا ہے۔ کلوروکین سے تعلق رکھنے والی ادویات ایک خاص قسم کی سوزش کے علاج کے لیے بھی منظور شدہ ہیں۔