ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی کمپنی نے جراثیم کش مواد کے اندرونی استعمال سے خبردار کر دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی کمپنی ریکٹ بینکرز نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں کسی بھی صورت جراثیم کش دواؤں یا محلول کو انجیکشن کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے انسانی جسم کے اندر پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی مشہور جراثیم کش محلول ڈیٹول تیار کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی

جانب سے یہ بیان ز وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں ٹرمپ نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش محلول کے مماثل مواد کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1258 مریض فوت ہو گئے۔ اس طرح ملک میں اس وبائی مرض کے سبب موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 51017 تک پہنچ چکی ہے۔امریکی کمپنی نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ صفائی اور تطہیر سے متعلق ہماری تمام مصنوعات کو ہدایات کے مطابق صرف مختص مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ کمپنی نے ٹرمپ کے بیان کی جانب اشارہ کیے بغیر اس بات پر سختی سے زور دیا کہ اس کی مصنوعات کو کسی بھی حالت میں انسانی جسم کے اندر داخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میرے نزدیک جراثیم کش محلول ایک منٹ کے اندر وائرس کو ختم کر دیتا ہے، کیا ایسا کوئی طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم اسی طرح کا کچھ کر سکیں ، میرا مطلب ہے کہ جسم میں انجکشن کے ذریعے یا تطہیر کے راستے سے ؟۔‎

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…