ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے میں غفلت ثابت ہونے پر 40 پولیس اہلکار برطرف کردیے گئے،2 سال پہلے دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کرکے200 سے زائد قیدیوں کو چھڑالیا تھا۔ڈی پی او ڈیرا اسماعیل خان کے مطابق برطرف اہل کاروں میں ایک اے ایس ا ئی جبکہ دیگر کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ برطرف اہل کاروں کو محکمانہ اور سروسز ٹریبونل میں اپیل کا حق حاصل ہے۔ برطرف اہل کارمقامی ہیں اور ان کی سینٹرل جیل پرتعیناتی تھی۔ ان اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی ذمہ داری مقامی ڈی پی او کے سپرد کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 28 جولائی 2013 ء کو سینٹرل جیل پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے ساتھیوں کو چھڑالیا تھا۔ حملے میں 5پولیس اہلکار، 4 قیدی اور 2 نجی سیکورٹی گارڈ مارے گئے تھے جبکہ 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔

































