اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کرونا وائرس کیخلاف بڑی کامیابی سمیٹ لی ، مہلک وباء کو قابو کرنے کیلئے ویکسین تیار کر لی ۔ تفصیلات کے چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی،کورونا ویکسین پر چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بدھ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایاکہ ہیومین کلنیکل ٹرائل کے لئے
ویکسین فوری طور پر چین پاکستان کو بھی فراہم کرے گا، تین سے چار ماہ میں مکمل ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین باقاعدہ لانچ کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کلینکل ٹرائل کے لئے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے ۔ سائنسدانوں نے وائرس کیخلاف تیار ویکسین پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر پہلے دینے کیلئے رضامندی کا اظہار بھی کر دیا ۔ چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس کے مطابق چین نے کرونا کیخلاف تیار کردہ ویکسین پاکستان کو پہلے دینے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن نے خط میں پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا ہے ۔ پاکستان چین سے ویکسین ملنے کے بعد ان ممالک میں شامل ہو جائے گا جو سب سے پہلے ویکسین کو اپنے ملک میں لانچ کرے گا ۔