اسلام آباد (این این آئی) پاکستان سعودی عرب کو دس لاکھ کلو روکین کی گولیاں دے گا ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایاموجودہ صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر میں کلوروکین کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، مختلف دوست ممالک نے پاکستان سے کلوروکین درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ان میں ایسے دوست ممالک بھی ہیں جنہوں نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور اب مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں،
ملک میں ضرورت سے زائد کلوروکین کی گولیاں موجود ہیں، 15 ملین کلوروکین کی گولیاں ہماری تین ماہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں اور اس وقت ہمارے پاس 40 ملین گولیاں اور 40 ملین گولیوں کا خام مال موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو 10 لاکھ کلوروکین کی گولیاں دی جائیں گی، ترکی کو 5 لاکھ، اٹلی کو 5 لاکھ، امریکہ کو ایک ملین اور دوسرے ملکوں کو بھی کلوروکین فراہم کی جائے گی۔