کورونا میں مبتلا اطالوی معمر جوڑے نےشادی کی 50سالگرہ کیسے منائی؟ منفرد تقریب سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

16  اپریل‬‮  2020

روم (این این آئی)کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے محبت کا جشن منانے والے معمر اطالوی جوڑے نے شادی کی 50 ویں سالگرہ آئی سی یو میں منائی۔برطانوی جریدے ڈیلی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق اطالوی علاقے مارکے کے مری اسپتال میں ایک معمر جوڑا آئی سی یو میں زیر علاج ہے جو کورونا سے متاثر ہے۔

ان دونوں میاں بیوی کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔معمر جوڑے کی دیکھ بھال پر مامور ہسپتال کی ایک نرس کو بتایا گیا کہ اس جوڑے کی شادی کو 50 برس مکمل ہونے والے ہیں اور ان کی گولڈن جوبلی عنقریب ہے تاہم وہ اس طرح آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے نرس سے کہا کہ ان کے 73 سالہ شوہر ان کا بہت خیال رکھتے تھے اور ان سے بہت محبت کرتے تھے۔ نرس نے خاتون کی یہ بات سن کر طبی عملے کے ساتھ مل کر شادی کی سالگرہ منانے کا انتظام کیا اور معمر خاتون کے شوہر کو ان کے برابر والے بیڈ پر منتقل کیا۔طبی عملے نے تمام حفاظتی کٹس استعمال کرتے ہوئے اطالوی جوڑے کی سالگرہ کا کیک کٹوایا جس پر 50 موم بتیاں بھی سجائیں لیکن آئی سی یو میں انہیں بجھائے رکھا کیونکہ وہاں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔نرس کا کہنا تھا کہ دونوں نے شادی کی سالگرہ پر ایک دوسرے کا بستر پر لیٹے ہوئے ہاتھ بھی پکڑا اور تمام عملے نے جوڑے کے ساتھ تصاویر لیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…