اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی مسائل کی وجہ سے کچھ جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کےپھیلائو میں تیزی کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈائون کیفیت چل رہی ہے جس کی وجہ سے سیاحت مکمل ٹھپ ہو گئی ہے ۔ ایسے میں تفریح مقامات شدید معاشی
مسائل کا شکار ہیں ۔ جرمنی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد بالکل ختم ہو گئی جس کی وجہ سے چڑیا گھر کے جانور بھوک سے مر رہے ہیں ۔ انتظامیہ نے موقف میں کہا ہے کہ جانوروں کو یوں بھوکا مرتے نہیں دیکھ سکتے اس لیے کچھ جانوروں کو ذبح کر رکے باقی جانوروں کو کھانے کیلئے دیا جائے گا ۔
Ԁ