منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس دنیا بھر میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار سے زیادہ زندگیاں لے لیں، برطانیہ میں مزید 717 افراد جان سے گئے جہاں اموات 11 ہزار سے اوپر چلی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں وائرس نے مزید 574 افراد کی زندگی چھین لی جس کے بعد

مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے اوپر ہوگئی، فرانس نے لاک ڈاون 11مئی تک بڑھا دیا۔فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ اگر اموات کی شرح میں کمی دیکھی گئی تو 11مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کی جاسکے گی۔ادھراٹلی میں بھی 566 شہری لقمہ اجل بن گئے جہاں مجموعی اموات 20 ہزار سے اوپر ہوگئیں، بیلجیئم میں 330، اسپین میں 280 افراد موت کا شکار بن گئے۔اس سے پہلے اٹلی اور اسپین نے یومیہ اموات میں کمی کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا تھا، ڈنمارک نے بھی بدھ سے اسکول اور ڈے کیئر سینٹرز کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ تینوں ملکوں میں ریسٹورنٹس، نائٹ کلب اوربارز کی بندش مئی تک برقرار رہے گی۔دوسری جانب ایران میں 111 اور ترکی میں 58 افراد انتقال کرگئے جبکہ روس میں مزید ڈھائی ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 18 ہزار سے اوپر ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…