اسلام آباد( نیوزڈیسک)اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر ادا کرنے اور جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں سینکڑوں اموات کی ذمہ دار حکومت ہے ، کاش آج افتخار چودھری چیف جسٹس ہوتے تو ازخود نوٹس لیتے۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، رشید گوڈیل ، صاحبزادہ طارق اللہ ،آفتاب شیرپاو¿ اور شیخ رشید نے شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں ہلاکتوں کے خلاف جمعہ کو یوم سیاہ منانے ، قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج ، واک آو¿ٹ کرنے اور پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث اندرون سندھ اور پورے ملک میں ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے۔ عتیقہ اوڈھو ، اجینو موتو اور سو موٹو کے ناقد خورشید شاہ بے ساختہ پکار اٹھے۔ کاش آج افتخار چودھری چیف جسٹس ہوتے جو سو موٹو نوٹس لیتے۔ خورشید شاہ نے کہا میٹرو بس منصوبہ بہت اچھا سہی لیکن لوگوں کی زندگیوں سے قیمتی نہیں۔ حکومت نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں کٹوتی کی تحاریک منظور کیں جو افسوسناک ہے