جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

درجہ حرارت بڑھنے سے کرونا وائرس کا پھیلائو کم ،ثبوت مل گئے

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر صحت نے کورونا وائرس پر درجہ حرارت کے اثرات ملنے کا دعویٰ کر دیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا تھا کہ کاش میں یہ بتا سکتا کہ کورونا وائرس کتنے عرصے تک چلے گا ، تاہم میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ایسے ثبوت ملے ہیں کہ درجہ حرارت کورونا وائرس پر اثرانداز ہوتا ہے۔

ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت جتنا ہوگا کورونا کا پھیلاؤ اتناہی کم ہو جائے گا۔دوسری جانب  ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد 63ہوگئی ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 248کیسز سامنے آگئے مجموعی تعداد 4322ہوگئی ۔ جمعرات کوکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ ترین اعداوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعدادچار ہزار 322 ہو گئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 572 افراد صحتیاب ،31 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد63 ہو گئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہلاکتیں اور 248 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ،24گھنٹوں کے دوران2737 ، مجموعی طور پر 44896 ٹیسٹ کئے گئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے 102کیس رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کرونا وائرس کے دوہزار 171 جبکہ سندھ میں ایک ہزار 36 کیس رپورٹ ہوئے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ 560 ،بلوچستان میں 212کیس رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیس رپورٹ ہوئے،سندھ میں 20 کے پی کے 20 پنجاب میں 17 جی بی 3 بلوچستان 2 اسلام آباد میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…