کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں گرمی کی شدیدلہرکوکم کرنے کے لئے حکام نے پیرکے روزمصنوعی بارش کرنے کافیصلہ کیااوریہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رکھاجائے گا،عام طورپربارش قدرتی بادلوں کے ذریعے ہوتی ہے لیکن ایسے عوامل جن کے نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کاموسم گرم رہاتوحکومت نے بارش کے لئے مصنوعی نظام اپنایا۔حکام نے بتایاکہ کراچی میں بارش طیارے کے ذریعے کی گئی اس کے لئے ایک کیمکل بادلوں پرڈالاگیاجس کی وجہ سے بادلوں کے ذریعے بارش ہوئی ۔لیکن سوال یہ ہے کہ یہ ایک مشکل طریقہ اپنایاگیاہے ۔سائنسدانوں نے اس بارے میں بتایاکہ اس طریقے کے لئے خطیررقم کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ہماری حکومت کے پاس نہیں ہیں جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس طریقے بارش ہوتی ہے یانہیں اس کے بارے میں یقین سے نہیں کہاجاسکتاہے اورکسی کے لئے پورے شہر میں اس طریقے کے ذریعے بارش کرناممکن نہیں ہے اس کے لئے درجہ حرارت پانچ سینٹی گریڈ اورہوامیں یہ درجہ حرارت 70ڈگری گریڈ ہوناچاہیے ۔مصنوعی بارش کاتجربہ سابق صدر پرویزمشرف کے دورمیں بھی کیاگیاتھا