لاہور (این این آئی) صوبائی دارلحکومت لاہور میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں دکانوں پر آٹا نایاب رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔بتایاگیا ہے کہ فلور ملیں حکومت سے ملنے والے کوٹہ کی پسائی کر کے آٹے کی سپلائی کر رہی ہیں تاہم کورونا وائرس کی
وجہ سے مخیر حضرات مستحق افراد میں آٹے کی تقسیم کیلئے وسیع پیمانے پر آٹے کی خریداری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں طلب میں یکدم کئی گنااضافہ ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نئی فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی آٹے کی سپلائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔