کرونا وائرس ، ایک خاص ذہن کے تحت تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگر کسی مریض پر شک ہو تو کیا اسے ہتھکڑی لگائی جائے گی یا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا؟مولانا فضل الرحمان کے چبھتے ہوئے سوالات

1  اپریل‬‮  2020

لاہور( این این آئی ) جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے تبلیغی جماعت کے خلاف پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو و پرایک خاص ذہن کے تحت تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ،

قوم جاننا چاہتی ہے اس معاملے کو کس سے برابر کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،ہم نام نہاد حکومت پر واضح کر دینا چاہتے کہ تبلیغی جماعت کو لاوارث نہ سمجھیں ۔پارٹی رہنماوں حافظ حسین احمد،مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد خالد محمود سومرو،حاجی شمس الرحمن شمسی،محمد اسلم غوری،مولاناعتیق الرحمن ،مولانا صلا ح الدین ایوبی اورعبدالرزاق عابد لاکھو سے گفتگوکر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے ،جس وقت ملک کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے اس وقت میں ملک میں انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک پر امن اور منظم جماعت ہے ،اس پر کسی قسم کا ظلم وجبر برداشت نہیں کیا جا ئے گا،یہ جماعت امن کی داعی ہے اور پر امن انداز میں بے لوث اللہ اور اس کے رسول کا پیغام پوری دنیا میں لوگوں تک پہنچا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے خدا کا خوف کریں ،کیا پوری دنیا میں کورونا وائرس تبلیغی والوں کی وجہ سے پھیلا ہے ،اگر کسی مریض پر شک ہو تو کیا اسے ہتھکڑی لگائی جائے گی یا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا؟،مریض کو ئی بھی ہو اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…