بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ایران بموںپر پیسہ صرف کرکے قوم کو بھوک کی سزا دے رہاہے،امریکہ کا الزام

datetime 1  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی لیڈروں کو ایک بار پھرآڑے ہاتھوں لیا ہے اورکہاہے کہ ایرانی لیڈر اپنے عوام کو بھوک وافلاس کا شکار کرکے بموں اور میزائلوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ یہ ایرانی لیڈروں کی طرف سے عوام کے لیے ایک سزا ہے

۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیونے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطے میں امن نہیں آشتی اور یمن میں حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی روک تھام چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکا کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیں گے۔ عراق میں امریکا مخالف عناصر کے خلاف کارروائی اس کی زندہ مثال ہے۔حال ہی میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں کرونا کے خلاف جنگ لڑنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم امریکا اس حوالے سے ایرانی الزامات کو رد کرچکا ہے۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں میں طبی سامان اور ادویات پرپابندی شامل نہیں۔ ایرانی لیڈر کرونا کے خلاف اقدامات میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے الزام امریکیوں پرتھوپ رہے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…