اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں موسم کی شدت کے باعث ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کو عوام کی سہولت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے موسم کی شدت سے متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس صورتحال سے بچاو کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو بھی ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال سے وزیر اعظم آفس کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔