جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

یوٹیلٹی سٹور ز مشکل گھڑی کے دوران بھی قوم کی خدمت میں مصروف عمل  ایم ڈی نے بڑی خوشخبری سنا دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (این این آئی)ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور ز اس مشکل گھڑی کے دوران بھی قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ایک بیان میں عمر لودھی نے کہاکہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز عوام کی سہولت کیلئے کھلے ہیں، تمام سبسڈائزڈ اشیاء چینی ،آٹا ، چاول ،گھی اور دالیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔ عمر لودھی نے کہاکہ جہاں سے اشیاء کی کمی کی شکایات موصول ہوتی ہے اسکا فوری ازالہ کیا جاتا ہے ۔عمر لودھی نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین اپنی جان کی پروا کئے بغیر عوام کی

خدمت میں مصروف ہیں ،یوٹیلیٹی سٹورز کی سیلز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام سٹورز پر اشیاء کی بروقت سپلائی کو یقینی بنایا گیاہے ،ملک بھر کے تمام سٹورز  پر ملازمین اور صارفین کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ،یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ دن رات صارفین کی سہولت میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔عمر لودھی نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو انکی دہلیز پر سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…