اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کے لیے پیپلز پارٹی نے چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر شیری رحمان کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا وفد چین کا دورہ کرے گا. پیپلز پارٹی کا 10 رکنی وفد 6 جولائی کو چین کا دورہ کرے گا، جہاں پیپلز پارٹی کی قیادت پاک چین اقتصادی راہداری پر چینی قیادت سے بات چیت کرے گی۔