جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ پیٹرول پمپس بھی آدھا دن بند رہیں گے

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلا ئو کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سختیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ، صوبے بھر میں کل سے تمام پیٹرول اسٹیشن صرف 12گھنٹے کیلئے کھلے گے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام پیٹرول پمپس اب تمام دن کھلے رکھے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ،

مارکیٹوں کی طرح پیٹرول پمپس بھی 12گھنٹوں کیلئے کھولا جائے گا ۔ پیٹرول پمپس رات 12 بجے سے صبح 12 بجے تک بند رہیں گے۔ دوسری جانب کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے کی سختی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کل سے شام 5 بجے سے صبح آٹھ 8 تک لاک ڈاؤن میں سختی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔جانوروں اور پرندوں کی جانین بچانے کے لیے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جانوروں، پرندوں اور ان کی خوراک کی دکانیں دوپہر بارہ سے دو بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔ سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پولیس کو احکامات جاری کردیے ہیں۔انسپکٹر جنرل سندھ پولیس مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق لاک ڈاؤن میں مزید 3 گھنٹے سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کل شام 5 سےصبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…