لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلی پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کے خلاف رقم جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، قائد حزب اختلاف، ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ
کی تنخواہ فنڈ کے لئے دی ہے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین نے بھی ایک،ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین نے آدھی آدھی تنخواہ جمع کرائی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے، پوری قوم کو متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخیر حضرات کرونا کے خلاف متاثرین کی مدد کریں اور لاک ڈان کے متاثرین کا بھی خیال رکھیں۔