اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سےمتاثر ہ دو مزید مریض صحت یاب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ترجمان نےکہا ہے کہ کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں زیر علاج رہنے کے بعد دونوں مریضوں کی رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں کی۔اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔