اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لوڈ شیڈنگ کا واویلا اب اسمبلی کے ایوانوں میں بھی شد و مد سے سنائی دیا جا رہا ہے۔ آج بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آو¿ٹ کیا۔ واک آو¿ٹ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ مر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرمی کی وجہ سے 150 کے قریب اموات ہوئیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا عوام کی تکالیف کی کوئی شنوائی نہیں ہے ، شکایت کریں تو جواب ملتا ہے کے الیکٹرک پرائیویٹ ہو چکا ہے۔ آفتاب شیر پاو¿ کا کہنا تھا کہ شب قدر کی مسجد میں لوگوں نے اذانیں دینا شروع کر دی ہیں کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف باہر نکلو۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشورہ دے ڈالا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ختم کر کے سارے فنڈز بجلی پر خرچ کیے جائیں۔ اس سے پہلے جماعت اسلامی کے ارکان پلے کارڈ اٹھا کر ایوان میں پہنچ گئے اور کھڑے ہو کر لوڈ شیڈنگ بند کرو ، عوام پر رحم کرو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…