لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار 2 ڈاکٹرز وائرس میں مبتلا ہوگئے۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نے 2 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ ڈی جی خان آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹرمیں بھی وائرس کی
تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا ہے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں جب کہ حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ڈاکٹر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کر رہے تھے۔واضح رہےکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔