وہاڑی (این این آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کے جوان عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے عملی طور پر میدان میں آگئے۔ پولیس جوانوں نے شہر کی مختلف کھانے اورکریانہ کی دوکانوں پر عوام کا رش کم کرنے کیلئے دوکانوں کے باہرمناسب فاصلہ قائم رکھنے کیلئے دائرے لگادیئے اس موقع پر عوام کو تاکید کی گئی کہ ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی دوکان میں جا کر سودا سلف کی خریداری کریں اور باقی لوگ باہر لگائے گئے
دائرے میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کریں پولیس جوانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات کے مطابق اس مشکل گھڑی میں پولیس کے جوان قانون کے نفاذ اور عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں اس ایکسرسائز کا مقصد عوام میں آگاہی پھیلانا اور کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا ہے۔ شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں اس موقع پر شہریوں نے پولیس کے اقدامات کو خوب سراہا۔