نصیر آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ، سندھ و پنجاب
جانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن جبکہ صوبوں کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔