اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرمیٹروپولیٹین کارپوریشن, سی ڈے اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں کلورین, بلیچ واش اور سپرے کرنے فیصلہ کیا گیا ہے
جس کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر کی مختلف سڑکوں اور مارکیٹس میں واشنگ اور سپرے کیا جائے گا اس کا آغاز بدھ 2 بجے پمز ہسپتال سے کیا جا رہاہے۔ اس آپریشن میں 30 واٹر ٹینکر, فائیر برگیڈ سمیت ایم سی آئی کا عملہ شرکت کرے گا اس آپریشن کے تحت پمز سمیت تمام ہسپتالوں, کورنٹائن سینٹرز اور پناہ گاہوں میں سپرے کیا جائے گا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ سْپر جناح, ایف 10, جی10, میلوڈی مرکز سمیت بڑے تجارتی مراکز میں کل سپرے کیا جائے گا،شہر کی تمام اہم شاہراہوں ایکسپریس وے, مری روڑ, جناح ایونیو, 7th ایونیو, کشمیر ہائے وے سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی سپرے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سپرے کرنے کا مقصد شہر میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو کم کرنا ہے: کرونا وائرس وباء سے شہریوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے:میٹروپولیٹین کارپوریشن تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی۔