ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دکانوں میں 7 سے زائد گاہکوں کے بیک وقت اکٹھا ہونے پر پابندی،325 دکانوں کو بند کردیا گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ضلعی انتظامیہ شہر میں کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ کار یقینی بنانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کاکہناہے کہ مختلف دکانوں پر استثنیٰ کی آڑ میں دیگر اشیاء کی فروخت بھی جاری تھی۔

مْختلف دکانوں پر ہینڈ سینٹائزرز اور ماسک کے استعمال کے حوالے سے خلاف ورزیاں جاری تھیں۔دکانوں میں 7 سے زائد گاہکوں کے بیک وقت اکٹھا ہونے پر پابندی ہے ۔325 دکانوں کو کاروائی کرکے بند کر دیا گیا ہے ۔ ڈی سی اسلام آباد کیمطابق دکانوں کو کھولنے کے لیے دکانداروں کو متعلقہ تھانوں سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔دوبارہ خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی پر ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حمزہ شفقات کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنی اور سب شہریوں کی بھی جان بچانی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانوں پر گاہکوں کی ڈیلنگ کے حوالے سے امدادی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔تصاویر میں دکانداروں کو گاہکوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے تحت ڈیلنگ کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ ہرقسم کی دکان شام چار بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔، پولیس کیمطابق کریانہ ، دودھ دہی، سمیت کھانے پینے کی بھی دکانیں بند کروائی جا ئیں گی ۔کھانے پینے کی اشیاء￿ کی دکانیں کھلی رکھنے کا بدھ کو وقت صبح آٹھ بجے سے چار بجے تک مقرر تھا۔چار بجے کے بعد صرف میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…