کراچی (آن لائن) چین سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکرپاکستان پہنچ گیا، خصوصی کارگوطیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا، جس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ
یہ ماسک چین کی جانب سے عطیہ کئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچنے پر چین کا شکریہ ادا کیاہے جبکہ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چین سے پہلا طیارہ سامان لیکرکراچی ایئر پورٹ پہنچا، سامان میں این95سمیت 10لاکھ فیس ماسک بھی اور 50ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔