جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عام آدمی کی پریشانی میں اضافہ، آزمائش کی گھڑی میں ناجائز منافع خوروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی، اشیاء خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمند(آن لائن ) مہمند،آزمائش کی گھڑی میں ناجائز منافع خوروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ عام آدمی صورتحال سے پریشان، مقامی ضلعی انتظامیہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام۔ علاقے کے عوام کا گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

قبائلی ضلع مہمند کے مختلف تمام بڑے بازاروں، یکہ غنڈ، میاں منڈی، غازی بیگ،خاخ،لکڑو، مامدگٹ، آٹا اور دیگر علاقوں میں آزمائش اور مصیبت کی گھڑی میں ناجائز منافع خوروں اور دکانداروں نے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑکر رکھی ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کا سنتے ہی ضلع کے بازاروں میں آٹے کی قیمت 1150 روپے،گھی کا ڈبے میں 100روپے، چینی فی کلو پانچ روپے، ٹماٹر فی کلو پچاس روپے، پیاز فی کلو 80روپے اوراسی طرح تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ طریقے سے اچانک ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس پریشان کن صورتحال سے غریب دہاڑی کرنے والا طبقہ ہاتھ جوڑ کے بیٹھنے لگے ہیں جبکہ اُن کا کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے۔اس ضمن میں بین الاضلائی ٹریفک بند کرانے سے دیگر خوراکی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ ہونے لگا ہے۔دوسری طرف بین الاضلائی ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قلت کا خطرہ بھی پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں شدید مہنگائی کا طوفان بھی برپا ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے غریب عوام نے مقامی ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیکر غریب عوام کی حالت زار پر رحم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…