اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے سبب لاک ڈائون ، کروڑوں نوکریاں دائو پر لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے باعث ایک کروڑ 80لاکھ افراد اپنی نوکریوں سے عارضی یا جزوی طور پر فارغ ہو سکتے ہیں ۔ دی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پلاننگ کمیشن کے تھنک ٹینک سے تعلق رکھنے والے تین نامور ماہر معاشیات اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ
آف ڈویلپمنٹ اکنامکس جن میں ڈاکٹر نااصر، نسیم فراز اور محمود خالد شامل ہیں۔انہوں نے اپنےتحقیقی مقالے میں دعویٰ کیا ہے کہ لاک ڈائون کے سبب بڑی تعداد میں لوگوں کے روزگار خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں ،مقالے کو انہوں نے تین مرحلوں میں تقسیم کیااور کہا پہلے مرحلے میں 20ارب ، دوسرے میں 186ارب اور تیسرے مرحلے میں 260ارب کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔