اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے طلبہ کو’ گھر کی دہلیز ‘پر سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت فراہم کردی ہے ٗ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے فارم بذریعہ پوسٹ آفسسز ارسال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ان سہولتوں سے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھ کر بھی اُن کو تعلیمی نیٹ میں شامل ہونے کا موقع مل گیا ہے۔آن لائن اپلائی کرنے یا فارم بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج ہے۔پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں ایم اے/ایم ایس سی ٗ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز ٗ چار سالہ بی ایس پروگرامز ٗ بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز ٗ بی بی اے ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ٗ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزی اور سرٹیفیکیٹ اِن لائبریرین شپ شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔داخلے کے خواہمشند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق 15۔اپریل تک داخلہ فارم ارسال کریں یا آن لائن اپلائی کریں۔