اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے انسان گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ،پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1038ہو گئی جبکہ 7افراد جاں بحق اور 20صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ ہر طرح قسم کا تحفظ شہریوں کو فراہم کریں گے ، ہسپتال عملہ ہر وقت کرونا وائرس کے
مریضوں کیلئے تیار رہے گا ، لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہو رہا ہے ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کے مریض کو دیکھ کر دروازے بند ک لیے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹروں نے جب دیکھا کہ باہر کرونا وائرس کا مریض ہے تو انہوں نے دروازے بند کرنے کا کہا ۔ سوشل میڈیا صارف تابیہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو ڈالتے ہوئےلکھا کہ ’’پاکستان : دو مہینوں سے حکومت کی تیاری تھی؟ لیکن ابھی صورتحال یہ ہے کہ کرونا کی مشتبہ مریض کو دیکھ کے ڈاکٹر اندر بھاگ گئے اور دروازے کھڑکیاں بند کر لیں۔۔۔پاکستانی ایک آئٹم بم کے اوپر بیٹھے ہیں۔ اپنا سامان‘‘، دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت نے ڈاکٹروں کو کروناوائرس سے لڑنے کیلئے تمام سہولیات فراہم نہیں کی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر جب بھی کسی کرونا وائرس کے مریض کودیکھتے ہیں تو مطلوبہ سامان موجود نہ ہونے کی صورت میں وہ اس سے دور بھاگ جاتے ہیں اور دوازے بند کرنے کا کہتے ہیں ۔
پاکستان : دو مہینوں سے حکومت کی تیاری تھی؟ لیکن ابھی صورتحال یہ ہے کہ کرونا کی مشتبہ مریض کو دیکھ کے ڈاکٹر اندر بھاگ گئے اور دروازے کھڑکیاں بند کر لیں۔۔۔
پاکستانی ایک آئٹم بم کے اوپر بیٹھے ہیں۔ اپنا سامان pic.twitter.com/9dIO9m5Tod— Tabahi Butt ™️ (@TabahiButt) March 25, 2020