اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں۔پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی جہاں لاہور کے میو اسپتال میں 57 سالہ مریض انتقال کرگیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی
پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 267 ہوگئی ہے جس کی تصدیق پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 59، ملتان 2، راولپنڈی 2، گجرات، 12، جہلم 3، گوجرانوالہ، 7، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان میں ایک، ایک کیس ہے۔